عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر ملک سے فرار ہو جائیں گے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان معاشی بربادی کی داستاتیں چھوڑ کر ملک سے فرار ہو جائیں گے، بلاول بھٹو
عمران خان معاشی بربادی کی داستاتیں چھوڑ کر ملک سے فرار ہو جائیں گے، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کرکے سابقہ امپورٹڈ وزیراعظم شوکت عزیز اور آمر پرویز مشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

ملکی معاشی صورتحال اور عمران خان کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا برا حال کردیا ہے ، عمران خان معاشی مجرم ہیں، ملک کو مزید تباہی کی جانب لے جایا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر سلیکٹڈ وزیراعظم کو نہ روکا گیا تو وہ گھر گھر معاشی بدحالی کی ایسی آگ لگا دیں گے جسے دہائیوں میں بجھایا نہ جاسکےگا۔ تحریک انصاف کی کابینہ سخت شرائط پر قرضے وصول کرکے کرپشن میں ملکی خزانےکاپیسہ اڑارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر شوکت عزیز اور مشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے، انہیں اپنے معاشی جرائم پر ہر ایک عام آدمی سے معافی مانگنا ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جرم صرف مہنگائی کرنا نہیں بلکہ مہنگائی کرنےوالی مافیا کی سرپرستی کرنا بھی ہے، دوسروں پر الزامات لگانے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، پاکستان کے عوام ان کے معاشی جرائم پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کرپشن میں ملوث سی ڈی اے کے 26 افسران ایف آئی اے میں طلب

Related Posts