عمران خان نے اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کیا،بلاول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے، بلاول بھٹو زر داری
عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے، بلاول بھٹو زر داری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلاکر آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ آئندہ حکومتوں کیلئے بھی مسائل پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے اور ملکی وقار خاک میں ملادیا، عمران خان نے پاکستان کے فیصلے قرض دینے والے ممالک کے ہاتھوں میں سونپ دئیے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی قرضے 21 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 95 ارب ڈالر سے 116 ارب ڈالر ہوچکے ہیں۔

عمران خان صرف اس سال 35 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لے چکے ہیں، اگر عمران خان اسی رفتار سے قرض لیتے رہے تو قوم کو مستقبل میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے بچے بچے کو قرض کی دلدل میں دھکیل کر ملک کے مستقبل کو داو پر لگانے کی کوشش کی ہے۔قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے اور اپنا موقف تبدیل نہیں کرتی،بلاول بھٹو

Related Posts