تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکا، 1 شخص جاں بحق ، متعدد افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکا، 1 شخص جاں بحق ، 18 افراد زخمی ہو گئے
تربت بازار میں گاڑی کے قریب دھماکا، 1 شخص جاں بحق ، 18 افراد زخمی ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ بلوچستان  کے شہر  تربت کے بازار میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہونے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو  گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص موقعے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 18 زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطراف میں موجود عمارتوں اور املاک کو دھماکے سے نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

ریسکیو اہلکار بھی موقعے پر پہنچ گئے جس کے بعد زخمی افراد اور میت کوہسپتال پہنچانے اور دیگر ریسکیو کارروائیوں کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار اور ایک شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ یہ واقعہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں پیش آیا۔ 

ڈی ایس پی حافظ قادر کے مطابق رینجرز اہلکار1 ماہ قبل  مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ زوردار دھماکا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: گھوٹکی میں دھماکہ، 2 رینجرز اہلکار اور ایک شہری جاں بحق

Related Posts