بسمہ معروف پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے مستعفی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے قومی ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے قبول کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، بسمہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے موقع دینا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹلی کشتی حادثہ، مرنے والوں میں قومی ویمن ہاکی و فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی شامل

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ خوشی کی بات ہے کہ بسمہ مستقبل میں پاکستان کے لیے کھیلتی رہیں گی اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی جیتے ہیں۔

Related Posts