اٹلی کشتی حادثہ، مرنے والوں میں قومی ویمن ہاکی و فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹلی کشتی حادثہ، مرنے والوں میں قومی ویمن ہاکی و فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی شامل
اٹلی کشتی حادثہ، مرنے والوں میں قومی ویمن ہاکی و فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی اپنی جان کی بازی ہار بیٹھیں۔

ذرائع کے مطابق کوچ غلام عباس کا کہنا تھا اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی اپنی جان گنوا بیٹھی ہیں، شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھرپاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔

کوچ نے مزید بتایا کہ ان کے اہل خانہ اس حوالے سے تصدیق کردی ہے کہ شاہدہ رضا اب ہم میں نہیں رہیں، شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا، وہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلاء رضا اور جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی خامیوں کی نشاندہی کردی

صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کے مطابق شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز میں اپنی خدمات فراہم کرچکی تھیں۔

Related Posts