اب یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے، بلاول بھٹو
اب یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے۔ اب یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ منتخب کرائیں گے۔

قومی اسمبلی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار سیّد یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ہم جیت چکے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کامیابی پورے پاکستان کی کامیابی ہے، آج پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے، تمام پی ڈی ایم جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔ آج جمہوریت کی آواز بلند ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین دفعہ گنتی کرائی گئیں، عمران خان سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست تسلیم کر لیں۔ ہم نے ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ظالم حکومت کو جلد گھر بھیجیں گے۔ اگر ان میں شرم ہوتی تو مستعفی ہو جاتے، شہباز شریف اور فضل الرحمان کے پاس جاؤں گا۔

سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے فاتح امیدوار یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ منتخب کرائیں گے۔ یہ ایک قسم کا پی ٹی آئی ایم ایف پروگرام پرعدم اعتماد ہے۔

یہ بھی پرھیں: پی ایس ایل 6:گلیڈی ایٹرز کا سلطانز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، پی ڈی ایم کا مستقبل روشن ہے، از خود کوئی اعلان نہیں کروں گا پی ڈی ایم میں فیصلہ ہو گا، پی ڈی ایم اور جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے جمہوری سفر کا ایک نیا دور شروع ہونے جارہا ہے، ناکامی پر وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، جمہوریت بہترین انتقام ہے، حکومت ہار چکی ہے اور پاکستان کے عوام جیت چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ یا عدم اعتماد بھی ہو گا، وقت کا تعین کریں گے کہ عدم اعتماد اور لانگ مارچ کب کرنا ہے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سب کی نگاہیں اسلام کی سیٹ پر تھیں، کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کی کامیابی سے جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔ پی ڈی ایم کے لیے اسلام آباد کی جنرل نشست بہت اہم تھی۔

Related Posts