الیکشن، عوام نے پیغام دیا کہ ملک ایک جماعت نہیں چلاسکتی۔بلاول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف معاہدے کو پرانا کہہ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے الیکشن کے نتائج سے پیغام دیا ہے کہ ملک ایک جماعت نہیں چلا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنی شرائط پر ووٹ دے سکتے ہیں اور حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی اور کا مؤقف تبدیل ہوجائے توپیشرفت ہوسکتی ہے۔ اگر میں الیکشن جیتتا تو کہا جاسکتا تھا کہ میرا مینڈیٹ ہے لیکن عوام نے کسی ایک جماعت کو حکومت کیلئے اکثریت ہی نہیں دی۔

سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عوام نے پیغام دیا کہ جماعتیں مل بیٹھ کر فیصلہ سازی کریں۔ جسے بھی حکومت کرنی ہے وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ مل جائے۔ حقیقتاً عوام نے ایسا فیصلہ دیا ہے کہ مجبوراً تمام اسٹیک ہولڈرز کو اتفاق کرنا ہی پڑے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افہام و تفہیم کا واحد طریقہ ڈائیلاگ اور کمپرومائز ہے۔ حکومت سازی میں تاخیر سے ملک کے سیاسی استحکام پر سوال اٹھتے ہیں۔ جتنی جلدی حکومت سازی ہوجائے، اتنا ہی بہتر ہے۔ پی پی پی اپنی شرائط پر ووٹ دے گی۔ 

Related Posts