حکومت کے پاس آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سال کے آخر تک عمران خان کی حکومت کوگھرجاناہوگا،بلاول بھٹو
راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک عمران خان اقتدار میں نہیں رہنے چاہئے، سال کے آخرتک حکومت کوجانا پڑے گا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، تبدیلی سرکار عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ، پر امید ہوں کہ  مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ کامیاب ہو گا۔

 اسلام آباد کی احتساب عدالت میں  اپنے والد اور سابق صدر آصف زرداری کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی خواہش تھی کہ مل کر مشترکہ جلسہ یا جلوس ہو لیکن مولانا صاحب نے مارچ کا اعلان کیا ہے، ہم نے پارٹی اجلاس طلب کیا ہے مارچ کی حمایت کی نوعیت پر فیصلہ پارٹی کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھرنے کے سوا ہر سطح پرمولانا کے ساتھ ہوگی،اگریہ شک ہوا کہ مولانا کسی قوت کے اشارے پرہیں تواپنی حمایت واپس لے لیں گے، ہر جمہوری احتجاج کا ساتھ دیں گے لیکن کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جس سے ملک کا نقصان ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ مولانا فضل الرحمان کی بات نہیں ہے بلکہ تمام اپوزیشن کا ایک ہی مؤقف ہے کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے اور اسے گھر جانا ہو گا، اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دھاندلی زدہ حکومت گھر جائے، معاشی بحران کا مقابلہ پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے، وزیرریلوے شیخ رشید

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ایک سال میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ نوکریاں دینا تو دور انہوں نے ایک سال میں لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں،ایسی صورت میں جمہوری قوتیں سڑکوں پرنکلنےکومجبورہوں گی۔

آصف زرداری کے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے سال سے جو تماشہ چل رہا ہے، آپ سب کے سامنے ہے، اربوں روپے کی کہانیاں سنانے کے بعد ایک ریفرنس دائر ہوا، کوئی ثبوت ہے اور نا ہی کوئی کیس، صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کا الزام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ مسئلہ ہے کہ پیپلزپارٹی سامنے کھڑی ہے، اس تبدیلی نے ہمارے گھر کی خواتین کو بھی بغیرکسی جرم کے جیلوں میں ڈال دیا ،نیب کہانیاں سنا رہا ہے، ابھی تک ریفرنس سے کچھ نہیں نکلا، نیب کے ساتھیوں کے پاس ابھی تک کوئی ثبوت نہیں، ہم ہر ظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں، مگر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، پی پی پی دباؤ کے باوجود اٹھارہویں ترمیم پر سمجھوتا کرنےکو تیار نہیں ہے۔

Related Posts