سی ٹی ڈی نے کراچی میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 1 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی نے کراچی میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 1 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار
سی ٹی ڈی نے کراچی میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 1 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے شہرِ قائد میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا جبکہ پولیس مقابلے کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک اور 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد کو ہلاک کیا جبکہ 5 کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد دھماکا خیز مواد، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھرا رکشہ بھی برآمد ہوا ہے۔ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کی گئی۔ دہشت گردوں نے رکشے کو ایک عمارت کے سامنے کھڑا کیا ہوا تھا اور ہم کافی عرصے سے عمارت کی نگرانی کر رہے تھے۔

 نیکٹا کی طرف سے گزشتہ ہفتے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رکشے میں بھی دھماکا خیز مواد نصب کیا ہوا تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ رکشے میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ کو مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں۔

بی ڈی ایس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 15 دستی بم، 2 راکٹس اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہے۔ برآمد کیے گئے اسلحے کی فارنزک جانچ کرائی جائے گی۔ گرفتار ملزمان سے کراچی میں دہشت گردی کے منصوبے پر تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردی کا خطرہ، حملے کیلئے گاڑی تیار کر لی گئی۔نیکٹا الرٹ 

Related Posts