کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، حملے کیلئے گاڑی تیار کر لی گئی۔نیکٹا کا الرٹ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، حملے کیلئے گاڑی تیار کر لی گئی۔نیکٹا کا الرٹ جاری
کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، حملے کیلئے گاڑی تیار کر لی گئی۔نیکٹا کا الرٹ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا) نے کراچی میں دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کرنے کیلئے الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق شہرِ قائد میں دہشت گردوں نے حملے کیلئے گاڑی تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیکٹا نے آج تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کیلئے گاڑی تیار کر لی گئی ہے۔ کراچی کے کسی مضافاتی علاقے میں دہشت گردی کیلئے گاڑی تیاری کی اطلاعات ہیں۔

تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا کہ غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی کرچکی ہیں۔ کراچی میں کسی اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ نیکٹا کراچی میں دہشت گردی کے حوالے سے پہلے بھی تھریٹ الرٹ جاری کرچکا ہے۔

نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی پر تحقیقات کیلئے حرکت میں آگئے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ نیکٹا نے کراچی میں دہشت گردی کا الرٹ رواں برس دوسری بار جاری کیا ہے۔پہلی بار شہر قائد میں بڑی دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر سیکورٹی اداروں کو رواں ماہ الرٹ جاری کیا گیا،نیشنل کاؤنٹر ٹیرر اِزم اتھارٹی (نیکٹا) نے ہوم سیکریٹری سندھ اور سیکیورٹی اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیزام اتھارٹی کی جانب سے6 جنوری 2021ء کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد گروپ اہم سرکاری عمارتوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی اداروں کو الرٹ جاری

Related Posts