عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے۔حمزہ شہباز
سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے۔حمزہ شہباز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی ہے۔

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی جس کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) نے شکایت کی کہ قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔

حمزہ شہباز کی شکایت کرتے ہوئے احتساب بیورو نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد کی جائے۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نیب سے استفسار کیا کہ کیا حمزہ شہباز تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نیب کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے 4 بار حاضری دی۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے عدالت میں جواب دینے کا کہا کرتے تھے۔ انہوں نے 18 کروڑ 10 لاکھ وصول کیے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ حمزہ شہباز پر الزام ہے کہ انہوں نے فرضی ناموں سے بیرونِ ملک سے پیسہ منگوایا جسے غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کی درخواست قبول کر لی۔ 

Related Posts