تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ببیتا بھی جنسی استحصال کا شکار، سنسنی خیز انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Munmun Dutta Babita Ji

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: ہالی ووڈ سے شروع ہونیوالا می ٹو مہم کے دوران نت نئے انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری، تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے شہرت پانے والی ببیتا بھی جنسی استحصال کا شکار، ماضی میں ہونیوالے واقعات سے پردہ اٹھادیا۔

ببیتا جی کے کردار سے شہرت پانے والی منمن دتہ کا کہنا ہے کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ اپنے والدین کو اپنے ساتھ ہونیوالے زیادتی کا کیسے بتاسکیں گے یہی وجہ ہے کہ آپ کسی سے ایک لفظ بھی بولنے سے ہچکچاتے ہیں لیکن آپ کو مردوں پر غصہ آنے لگتا ہے کیوں کہ آپ کی نظر میں وہ مجرم ہوتے ہیں جنہوں نے آپ کو اس طرح محسوس کرایا ہے۔

منمن دتہ نے ماضی میں ہونیوالے استحصال سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں می ٹوتحریک میں شامل ہونے والی ایک اور آواز بن کر لوگوں کو یہ احساس دلاتی ہوں کہ مجھے بھی نہیں بخشا گیالیکن اس گندے اور گھناؤنے احساس کو دور کرنے میں مجھے برسوں لگے۔

مزید پڑھیں:جنسی زیادتی کیس، امریکی فلم ساز ہاروے ونسٹن نے 23 سال قید کے خلاف اپیل دائر کردی

گلیمرس اداکارہ کا کہنا ہے کہ آج مجھ میں اتنا حوصلہ آگیا ہے کہ میں دست درازی کرنے والے شخص کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ آپ کے ہی گھر میں آپ کی ہی ماں، بہن، بیٹی، بیوی یا یہاں تک کہ آپ کی نوکرانی کے ساتھ بھی جنسی استحصال ہورہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ان کو حوصلہ دیں اور جب آپ ان سے سچ سنیں گے تو آپ حیران رہ جائیں گے۔

Related Posts