جنسی زیادتی کیس، امریکی فلم ساز ہاروے ونسٹن نے 23 سال قید کے خلاف اپیل دائر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنسی زیادتی کے الزامات، فلم ساز ہاروے ونسٹن نے سزا کے خلاف اپیل کردی
جنسی زیادتی کے الزامات، فلم ساز ہاروے ونسٹن نے سزا کے خلاف اپیل کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: امریکی فلم ساز ہاروے ونسٹن نے جنسی زیادتی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے 23 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم ساز ہاروے ونسٹن کو جنسی زیادتی کے 2 جرائم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت میں دائر کی گئی اپیل میں فلم ساز ہاروے ونسٹن نے خود پر عائد کیے گئے الزامات کی صحت سے انکار کردیا۔

اپیل کے متن میں ہاروے ونسٹن نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، نہ ہی کسی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ قبل ازیں جیمز نامی جج نے جنسی زیادتی سے متعلق جرائم میں ہاروے ونسٹن کو مجموعی طور پر 23سال کی سزا سنائی۔

جج کی سنائی گئی سزا کے تحت ہاروے ونسٹن کو نہ صرف 23 سالہ قید بھگتنا ہوگی بلکہ انہیں آزادی کے بعد بھی 5 سال تک حکام کی نگرانی میں رہنا ہوگا اور انہیں ایک جنسی زیادتی کے مجرم کے طور پر اپنی رجسٹریشن بھی کرانا ہوگی۔

سابق امریکی فلمساز ہاروے ونسٹن پر 80 سے زائد خواتین نے جنسی زیادتی اور بد ترین جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں جن کا تعلق تجارت، میڈیا، سیاست اور زندگی کے دیگر شعبوں سے ہے۔ ہاروے ونسٹن کو نیو یارک میں 2018ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سالگرہ کی تقریب، صبا قمر کی بولڈ لباس میں تصاویر وائرل

Related Posts