کاکول کیمپ کا اصل مقصد کھلاڑیوں میں اتحاد پیدا کرنا تھا۔بابراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کاکول کیمپ میں شرکت کا مقصد کھلاڑیوں میں اتحاد پیدا کرنا تھا، جس پر کافی کام ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر کرکٹ کھیلنے کیلئے فزیکل ٹریننگ کیمپ سے  بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ میرے لیے یہ تیسرا کیمپ تھا۔

گفتگو کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی ہم کیمپ میں آئے، کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا۔ کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد پیدا کرنا تھا۔ کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں ہوگی۔ اعظم خان نے جب پہاڑ کی چوٹی سر کی، یہ میرے لیے یادگار ترین لمحہ تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی۔

اکتوبر 2023ء میں پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے ایشیاء کپ میں متاثر کن باؤلنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کے باؤلر ہیں، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہوگئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آگیا۔

Related Posts