مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی، بابراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

احمد آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی۔

پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے ایشیاء کپ میں متاثر کن باؤلنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کے باؤلر ہیں، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہوگئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آگیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے، حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا۔

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل اسٹیڈیم میں شاندار تقریب کا انعقاد، کونسے گلوکار پرفارم کرینگے؟

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے اسٹیڈیم کا دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ باؤلرز کے پاس مارجن کم ہے، باؤلرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کے لیے پلان کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ میرے ذہن میں یہ نہیں ہوتا کہ اس میچ کی وجہ سے میری کپتانی چلی جائے گی، میرا اللہ پر بھروسہ ہے، مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی۔

Related Posts