سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں، مولانا فضل الرحمان
عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں، مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کر کے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں وفاقی اور صوبائی وزراء کی ایما پر ڈپٹی کمشنر نے 1 ارب 88 کروڑ کی اسکیموں کی منظوری دے کر پورے انتخابی عمل کو متنازعہ بنا دیا ہے۔

حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کرکے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹی ایم اے کے علاوہ تمام انتظامی محکموں کے افسران اور اہلکار پارٹی ورکرز کی طرح حکمراں جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم میں چلا کے اپنے منصب کی توہین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پامالی میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کے اعلی افسران جس بے حجابی کے ساتھ انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے پہ تل گئے ہیں اس سے عوام میں اشتعال بڑھ رہا ہے، الیکشن کمشن نے اگر بروقت اس لاقانونیت کا نوٹس نہ لیا توجمعیت اس معاملہ کو عوام میں لے جائے گی۔

مزید پڑھیں: نیب کو متنازع بنانے والے سن لیں کہ احتساب اٹل حقیقت ہے، شہباز گِل

واضح رہے کہ خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن سے ایک روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان سے اے این پی کے امیدوار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی آئی خان میں صرف سٹی میئر کی نشست پر انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts