نیب کو متنازع بنانے والے سن لیں کہ احتساب اٹل حقیقت ہے، شہباز گِل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا، جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں،شہباز گِل
وزیراعظم نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا، جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں،شہباز گِل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کی خستہ حالی کی بڑی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن ہے۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہاکہ شریف خاندان وائٹ کالر کرائمز میں مہارت رکھتے ہیں، درباری مجرموں کو ہیرو بنانے کی ڈیوٹی پوری کر رہے ہیں، قوم کی خستہ حالی کی بڑی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائداد نہ ہونے کا ناٹک کرنے والوں کے نام اربوں کی جائیداد ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا اس کے پاس اربوں کہاں سے آئے؟

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان سمیت پوری نااہل لیگ نے ملک پر ڈاکہ ڈالا، بڑے میاں کی سرکردگی میں سب نے مل کر ملک میں لوٹ مچائی۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو متنازع بنانے والے سن لیں کہ احتساب اٹل حقیقت ہے، شفاف احتساب سے ہی ملک میں ترقی آئے گی۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے مہارتھی مسلسل معیشت پر ناکام پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، شہباز گِل

سوال پوچھنے پر اداروں پر حملے شروع کر دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے خلاف ثبوت کے طور پر 10 والیم پیش کئے گئے، بڑے میاں عدالتوں سے سزایافتہ مجرم ہیں۔

Related Posts