سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع
سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر تک توسیع کردی جبکہ شہر قائد سے علاج کی غرض سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس، پارک لین ریفرنس اور میگا منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی۔  رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور اور سابق صدرآصف زرداری  کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ناجائز حکومت کے خاتمے کے لیے استقامت سے سفر جاری رکھیں گے۔فضل الرحمان

آصف زرداری نے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میری صحت تشویش ناک ہے اور میں اپنی مرضی سے شہر قائد سے علاج کروانا چاہتا ہوں۔ معزز عدالت کراچی سے علاج کی اجازت دے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی،  آپ نے چار ڈاکٹرز کی فہرست دی ہے لیکن صرف آپ کی مرضی نہیں چلے گی۔ قواعد و ضوابط کے مطابق چلیں۔

بعدازاں احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ہمشیرہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو ہفتے کی توسیع کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی کراچی سے علاج کرانے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور ہدایت کی کہ 26 نومبر کو دونوں ملزمان کو پیش کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے زرداری گروپ کی طرف سے بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف موجود بنگلوں کی زبردستی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب کی ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ زرداری گروپ نے 40 ارب روپے مالیت کے کل 9 بنگلے خریدے جن میں سے 6 بنگلوں کے مالکان نے اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔

مزید پڑھیں: زرداری گروپ کی بلاول ہاؤس کے اطراف بنگلوں کی زبردستی خریداری پر نیب تحقیقات شروع

Related Posts