تعلیمی اداروں کی صورتحال پر اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی میں اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، اسکول دوبارہ بند کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، اسکول دوبارہ بند کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں تعلیمی صورتحال پر اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر این سی او سی میں خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے ایک بار پھر قوم سے کورونا  کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبر دار کیا  کہ صحت کے نتائج ہمارے فیصلوں اور ذاتی انتخاب سے  منسلک ہیں۔

 اپنے بیان میں 4 روز قبل اسد عمر نے کہا کہ جب دوسری لہر میں تیزی آئی تو ہم نے نومبر کے آخری ہفتے میں اپنے تجزیے کے تحت زیادہ خطرے کے حامل علاقوں کو بند کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد انتہا پر پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا، احتیاط نہ کی تو خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسد عمر

یاد رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

 طلباء کی اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں میں آمد سے قبل صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ، صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا

 

Related Posts