کورونا وائرس، احتیاط نہ کی تو خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے ایک بار پھر قوم سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ صحت کے نتائج ہمارے فیصلوں اور ذاتی انتخاب سے بھرپور طریقے سے منسلک ہیں۔

پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جب دوسری لہر میں تیزی آئی تو ہم نے نومبر کے آخری ہفتے میں اپنے تجزیے کے تحت زیادہ خطرے کے حامل علاقوں کو بند کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد انتہا پر پہنچ گئی تھی۔

دوسرے ہفتے میں آکسیجن/ وینٹی لیٹر کے مریضوں کی تعداد انتہا پر تھی، تیسرے ہفتے میں اموات میں اضافہ ہوا اور پھر کمی آئی، فیصلے اور نتائج انتہائی حد تک باہمی ربط رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار واضح کرتے ہیں کہ کورونا کے نتائج ذاتی انتخاب اور فیصلوں سے کس طرح سے منسلک ہیں، لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہم سب ذمہ داری لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اگر ہم صحیح کام کرتے ہیں تو ہم زندگی اور معاش کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان دنوں امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں تباہی پھیل رہی ہے جہاں پہلی لہر کے مقابلے میں کہیں زیادہ کیسز اور کوروناسے اموات ہو رہی ہیں، یہ خطرہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر ہم صحیح کاموں کو جاری نہیں رکھتے تو ہمیں کس خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 6 لاکھ افراد متاثر، 19 لاکھ 43ہزار ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور شہری دونوں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔وزیر مملکت نے یہ انتباہ ملک میں کورونا کے کیسز میں 5 لاکھ سے تجاوز کرنے کے ایک دن بعد دیا ہے، اب تک پاکستان میں 5 لاکھ 4 ہزار 293 افراد کورونا کیسز کا شکار ہو چکے ہیں اور 10ہزار 676 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس بیماری سے 4 لاکھ 58ہزار 371 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Related Posts