مطالبات پر عمل درآمد تک وزارت واپس نہیں لے سکتے، خالد مقبول صدیقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بات چیت نہیں نتیجہ چاہئے: اسد عمر اور خالد مقبول کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان
بات چیت نہیں نتیجہ چاہئے: اسد عمر اور خالد مقبول کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے آج بہادر آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وفد کی آمد اور ملاقات کے بعدمشترکہ  پریس کانفرنس کی۔

ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس میں کوئی سنسنی خیزی نہیں تھی۔ ہم سب نے تحریکِ انصاف رہنماؤں کا بہادر آباد میں استقبال کیا۔

سابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج مذاکرات نہیں بلکہ ملاقات ہوئی جو ہمارے درمیان پہلے سے طے تھی۔ مطالبات پر عمل درآمد تک وزارت واپس نہیں لے سکتے۔ 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ بہادر آباد میں میرا بہت وقت گزرا ہے۔ ملاقات میں اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ تحریکِ انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ آگے بھی مل کر چلیں گے۔ کراچی میں بڑے منصوبوں پر جلد کام ہوگا۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں وفاق کے جاری منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ فروری کے پہلے ہفتے میں کراچی کے بڑے منصوبوں کا افتتاح ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی سربراہی میں تحریکِ انصاف رہنماؤں کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی صدر دفتر پہنچ گیا۔وفد کی  بہادر آباد آمد کا مقصد اتحادی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو منانا تھا۔ 

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع ایم کیوا یم کے عارضی صدر دفتر جانے والے تحریکِ انصاف رہنماؤں میں قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی وفد ایم کیو ایم کو منانے بہادر آباد پہنچ گیا

Related Posts