آزاد اور مستحکم پاکستان کیلئے مضبوط فوج ضروری ہے۔ اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد اور مستحکم پاکستان کیلئے مضبوط فوج ضروری ہے۔ اسد عمر
آزاد اور مستحکم پاکستان کیلئے مضبوط فوج ضروری ہے۔ اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد اور مستحکم پاکستان کیلئے مضبوط فوج ضروری ہے، اگرآج حکومت میں ہوتا تو ن لیگ کو انتخابات کا مشورہ دیتا۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہئے۔ مضبوط پاکستان کیلئے فوج کی مضبوطی ضروری ہے۔ عوام اور فوج میں عزت و احترام کا رشتہ ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا عوام سے خطاب، پی ٹی آئی اٹک میں جلسہ آج کریگی

بیان میں سابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی اکثریت قبل از وقت عام انتخابات کی حمایت کرتی ہے۔ میں ن لیگ میں ہوتا تو وزیر اعظم شہباز شریف کو عام انتخابات فوری طور پر منعقد کرانے کا مشورہ دیتا۔

دوسری جانب پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج کو بحث کا موضوع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ فوج کا سیاست میں کردار ہونا چاہئے یا نہیں۔

ق لیگی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاست کا مطلب ملک کے معاشی ، سیاسی اور سماجی حالات کو درست کرنا ہے۔ شہباز شریف حکومت ملکی سلامتی اور بقا یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ ضرورت پڑے تو فوج کو بھی مدد کیلئے طلب کر لے۔

Related Posts