عمران خان کا عوام سے خطاب کا فیصلہ، پی ٹی آئی اٹک میں جلسہ آج کریگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹک میں جلسے کی تیاریاں جاری، عمران خان عوام سے خطاب آج کرینگے
اٹک میں جلسے کی تیاریاں جاری، عمران خان عوام سے خطاب آج کرینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اٹک میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام سے خطاب آج کریں گے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تحریکِ انصاف کی رائے عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف نے آج اٹک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے میدان سجا لیا۔ عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 36 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان قوم کو بتائیں کہ چار سالوں میں کیا کیا؟مریم نواز

تحریکِ انصاف نے جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کیلئے الگ انکلوژر قائم کیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان عوامی جلسے سے خطاب کے دوران موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور اپنے دورِ حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے۔ سابق وفاقی وزراء بھی اٹک جلسے میں شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو غیر ملکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا۔ دھمکی آمیز خط منظرِ عام پر آنے کے اگلے ہی روز تحریکِ عدم اعتماد پیش کردی گئی۔ 

 

Related Posts