عید الفطر گزرتے ہی عید الاضحی کے متعلق پیش گوئی آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عید الفطر گزرتے ہی عید الاضحی کے متعلق پیش گوئی آگئی، مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اور عید الفطر جیسا خوبصورت گزر چکے ہیں، اب دنیا بھر کے مسلمان اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ذی الحجہ میں فریضۂ حج کی ادائی کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ معظمہ پہنچتی ہے اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

موقر معاصر ایکسپریس نے عرب میڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے ذیلی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعہ ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذی الحج 1445ھ کا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔

مصر کے فلکیاتی ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

Related Posts