شہر اقتدار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر اقتدار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج تعینات
شہر اقتدار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہراقتدار میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شہر میں فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مختلف سیکٹرز کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، سیکٹر جی 9، سیکٹر جی 8 ، سیکٹر جی 13 اور سیکٹر جی 14 میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن جاری ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسماء ثناء اللہ نے خفیہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف بس اڈوں پر چھاپے مارے ہیں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود سواریاں لیکر جانے والی 11 گاڑیاں  بند کر دی گئی ہیں۔

ٹرانسپورٹرز فیض آباد بس اڈوں کے پیچھے گاڑی چھپا کر سواریاں بٹھا رہے تھے۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے تحت ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی ٹریفک پر پابندی عائد کر رکھی ہے

سیکرٹری ٹرانسپورٹ ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اگر نواز شریف سے الگ ہو جاتے تو آج وزیراعظم ہوتے، مریم نواز

Related Posts