ایپل کا بھارت میں آئی فون 14 بنانے کا منصوبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایپل نے چین کے بعد بھارت میں آئی فون 14 بنانے کا منصوبہ بنالیا۔

بلومبرگ نیوز کے مطابق کمپنی بھارت میں مینو فیکچرنگ بڑھانے کے لیے سپلائرز کے ساتھ کام کر رہی ہے اور آئی فون 14 اکتوبر کے آخر یا نومبر میں ختم ہونے کاامکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیک کمپنی بیجنگ کی واشنگٹن کے ساتھ تنازع اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیداوار متاثر ہونے کے بعد مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

ایپل آئی فون کی پیداوار کے کچھ علاقوں کو چین سے دیگر مارکیٹوں بشمول بھارت میں منتقل کر رہا ہے، جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی اسمارٹ فون مارکیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا بگ باس 16 کے میزبان روہت شیٹی ہونگے؟

ہندوستان اور دوسرے ممالک جیسے میکسیکو اور ویتنام امریکی برانڈز فراہم کرنے والے کنٹریکٹ مینوفیکچررز کے لیے تیزی سے اہم ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ وہ چین سے دور پیداوار کو متنوع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس سے قبل، امریکہ چین کے سیمی کنڈکٹر سیکٹر کی ترقی کو روکنے اور امریکی کمپنیوں کو تحفظ دینے کے لیے چین میں میموری چپ بنانے والوں کو امریکی چپ سازی کے آلات کی ترسیل کو محدود کرنے پر غور کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نائکی نے کہا کہ ایپل کے سپلائرز پہلی بار ویتنام میں ایپل واچ اور میک بک بنانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

Related Posts