کیا بگ باس 16 کے میزبان روہت شیٹی ہونگے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا بگ باس 16 کے میزبان روہت شیٹی ہونگے؟
کیا بگ باس 16 کے میزبان روہت شیٹی ہونگے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس 16 کی میزبانی کے حوالے سے گزشتہ کئی ہفتوں سے خبریں گردش کررہی ہیں۔

حال ہی میں اس قسم کی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ انتظامیہ بگ باس 16 کی میزبانی سلمان خان کے بجائے روہت شیٹی سے کروانے کا سوچ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے بھاری بھرکم فیس مانگنے پر انتظامیہ نے روہت شیٹی سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کا پاکستانی ورژن: تماشا گھر کیا ہے؟

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روہت شیٹی کے قریبی ذرائع نے اِن خبروں کی تردید کردی ہے۔

فلم میکر روہت شیٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ باس 16 کی میزبانی کے حوالے سے روہت شیٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا لہٰذا یہ خبریں جھوٹی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

روہت شیٹی میزبانی کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھنے کے باعث مشہور ہیں وہ آج کل رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 12 کی میزبانی کر رہے ہیں۔

Related Posts