فتنہ گوہر شاہی کی انجمن سرفروشان اسلام کو ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد سے روک دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فتنہ گوہر شاہی کی انجمن سرفروشان اسلام کو ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد سے روک دیا گیا
فتنہ گوہر شاہی کی انجمن سرفروشان اسلام کو ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد سے روک دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے انتطامیہ کو حقائق سے آگاہ کرنے اور متنبہ کرنے کے بعد عالمی روحانی تحریک کے تحت فتنہ گوہر شاہی کو ختم نبوت کانفرنس منعقد کرنے سے روک دیا گیا ہے، جس کے بعد انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کی جانب سے اپنے کارکنان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کووڈ کی صورت حال کی وجہ سے 3 جولائی ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہونے والی کانفرنس اب نہیں ہوگی۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کے لئے فتنہ گوہر شاہی کی جانب سے کراچی شاہ فیصل کالونی میں ایک ختم نبوت کانفرنس کرکے اپنی تبلیغی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی تھی، جس کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں باقاعدہ تشہیری پوسٹرز بھی آویزاں کئے گئے تھے۔ مذکورہ کانفرنس فتنہ گوہر شاہی کی تنظیم انجمن سرفروشان اسلام کے تحت منعقد کی جارہی تھی۔

شہر میں تشہیری مہم کے بعد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا ۔جس میں ایس ایس پی کورنگی ،ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرکورنگی شامل ہیں ، ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی نے ہی جھوٹ بول کر اس جلسے کی اجازت ڈپٹی کمشنر سے کالعدم جماعت کو دلوائی تھی ، جس کے بعد انتظامیہ نے کانفرنس کرنے کا نوٹی فکیشن واپس لئے لیاتھا ۔جس کے بعد کارکنان کو اصل حقیقت سے آگاہ کرنے کے بجائے کالعدم انجمن سرفروشان اسلام کراچی کے امیر ولی حسین کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میںکانفرنس کی منسوخی کی وجہ کووڈ لاک ڈٖائون کو قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب ایس ایس پی کورنگی کے نام ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ اس خط کے ساتھ ایک درخواست کی کاپی بھی لگائی جا رہی ہے ،جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جامع مسجد باب الرحمت کے مبلغ مولانا قاضی احسان احمد نے لکھا ہے کہ سرفروشان اسلام کے تحت ختم نبوت کانفرنس شاہ فیصل کالونی میں 3 جولائی کو منعقد ہو رہی ہے ۔ اس پر ترجیع بنیادوں پر کارروائی کی جائے تاکہ کسی بھی امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو ۔جس کے بعد اس ڈپٹی کمشنر نے اس کانفرنس کو دیا گیا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والے جوائنٹ اسٹاک کمپنیر حیدر آباد ریجن کے صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار آفس کے لیٹر نمبر PAR/HYD/1975/2020/432کے مطابق انجمن سرفروشان اسلام واقع بریلی کالونی ،شاہ لطیف آباد ،حیدر آباد ،رجسٹریشن نمبر 1975/13/07/1982 کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کی سیکشن 4 کی خلاف ورزی کی صورت میں جنرل سیکشن ایکٹ 1897 کے تحت منسوخ کیا جا چکا ہے ۔اس حوالےسے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حیدر آباد کے مبلغ مولانا توصیف کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے موضوع پر فتنہ گوہر شاہی کو روکنے کے لئے قانونی چارہ جوئی کی ہے اور الحمداللہ اس میں سرخرو ہوئے ہیں ۔

کالعدم جماعت انجمن سرفروشان اسلام کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں تشہری مہم کے لئے سرگرم کارکنان کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے ۔گزشتہ روز منظور کالونی کے گجر چوک کے قریب رات کو تین بجے انجمن سرفروشان اسلام کے کارکنان اس کانفرنس کے پوسٹر آویزاں کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس کو اطلاع کی گئی اور اہل علاقہ نے کارکنان سے پوسٹر بھی چھین لیئے ۔ اس حوالے سے مولانا کلیم اللہ نعمان کا کہنا ہے کہ پولیس سے رابطے میں ہیں اور ان کارکنان کی گرفتاری  کے لئے بھی ہم نے پولیس کو ان کی تفصیل اور تصاویر وغیرہ دیں ہیں تاکہ وہ کارروائی کریں

Related Posts