مولانا فضل الرحمٰن کیلئے نامناسب الفاظ، علی امین گنڈاپور کی ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کر دیا
علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: تحریکِ انصاف کی طرف سے خیبر پختونخوا کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمٰن کیلئے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نامزد وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کارکن سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ بیٹھا ہوا پی ٹی آئی کارکن کہتا ہے کہ مجھے ایک بات کرنی ہے۔ دھاندلی میں ملوث آر اوز کی تصاویر وال آف شیم پر لگائیں گے، یہ تجویز ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ پہلے آر اوز کو یہاں سے نکالیں، پھر وال آف شیم پر تصویر لگائیں گے۔ پی ٹی آئی کارکن کہتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آج کل ناراض ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن پاگل ہوگیا ہے، ان کو پاگل خانے میں ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد (پی ڈی ایم) کی سربراہی کی۔ 

Related Posts