پاکستانی گھوڑی اے جے سجوا نے دبئی میں منعقدہ چیمپئن شپ میں کونسا تمغہ جیت لیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'AJ Sajwa' wins silver at Horse Championship in Dubai
PHOTO : SAMAA NEWS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں پاکستانی گھوڑی “اے جے سجوا” نے انٹرنیشنل عربین ہارس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

محمد مجاہد کی اے جے سجوا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ججوں اور تماشائیوں کو مسحور کرکے کلاس 5 کیٹیگری میں شاندار 92.75 پوائنٹس حاصل کیے۔

چیمپئن شپ کا آغاز ایک شاندار افتتاح کے ساتھ ہوا جس میں 109 سے زائد عربی فال، فلیز اور گھوڑیاں شامل تھیں۔ سات سے نو سال کی گھوڑیوں کے درمیان کے مقابلے میں اے جے سجوا نے بے مثال شائستگی کا مظاہرہ کیا۔

دنیا بھر سے شریک گھوڑیوں نے اپنی مہارت دکھانے کے لیے ججوں کے ایک معزز پینل کے سامنے پریڈ کی۔ ہر گھوڑی کو اس کے مخصوص جمالیاتی اوصاف کے لیے احتیاط سے جانچا گیا، جس میں اس کاجسم ، چستی اور مجموعی ساخت شامل ہے۔

اے جے سجوا کی شاندار کارکردگی نہ صرف پاکستانی گھوڑوں کے پالنے والوں کی غیر معمولی صلاحیتوں اور لگن کو اجاگر کرتی ہے بلکہ اس قابل ذکر کامیابی کے ساتھ اے جے سجوا نے عربی گھوڑوں کی صفوں میں اپنے لیے جگہ بنا لی ہے۔

Related Posts