پاکستان بھر میں پاک فضائیہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں پاک فضائیہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے
پاکستان بھر میں پاک فضائیہ کا قومی دن ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان بھر میں پاک فضائیہ کا قومی دن آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کا مقصد مادرِ وطن کی حرمت پر جان دینے والے ائیر فورس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

پاک فضائیہ دنیا کی بہترین ائیر فورسز میں سے ایک شمار کی جاتی ہے جس نے سن 1965ء کی جنگ میں پاکستان کو فاتح بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا اور وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔ یومِ فضائیہ کے موقعے پر وطن کیلئے جان دینے والے فضائیہ کے شہداء کو یاد کیا جائے گا۔

ملک بھر میں 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقعے پر اہم تقریبات منعقد ہوں گی۔ آج ائیر فورس کے کمسن شہید راشد منہاس کے مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے راشد منہاس شہید نے وطن کے راز بھارت لے جانے والے انسٹرکٹر کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا۔

کمسن شہید راشد منہاس کے مزار پر ائیر فورس کے چاق و چوبند دستےنے سلامی پیش کی۔ ائیر فورس کمانڈنگ ائیر کمانڈ عباس گھمن اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران بھی اِس موقعے پر موجود تھے۔ مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھول بھی چڑھائے گئے۔

اِس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر آفیسر کمانڈنگ ساؤدرن ائیر کمانڈ عباس گھمن نے کہا کہ نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے کمسن شہید راشد منہاس نے وطنِ عزیز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا جبکہ پاکستان ائیر فورس نے ایسے ہی افسران کی خدمات سے قوم کا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا ہے۔

ائیر آفیسر کمانڈنگ ساؤدرن ائیر کمانڈ عباس گھمن نے کہا کہ وطنِ عزیز کی تاریخ ایسے ہی واقعات کی مثالوں سے بھرپور ہے جن کے دوران اعلیٰ افسران سے لے کر عام سپاہی تک سب نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: راشد منہاس نے  جان دے کر وطن کی خدمت کی۔آئی ایس پی آر

Related Posts