راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ روایات کے تحت وطن کی خدمت کی۔آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ روایات کے تحت وطن کی خدمت کی۔آئی ایس پی آر
راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ روایات کے تحت وطن کی خدمت کی۔آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ روایات کے تحت وطن کی خدمت کی، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج ہم پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی فرض کی راہ میں اعلیٰ قربانی کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے نشانِ حیدر کا اعزاز پایا۔

پیغام میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید پاک فضائیہ کی عظیم روایات کے تحت وطن کی خدمت کی۔ قوم کو ان پر فخر ہے۔ 

یاد رہے کہ   نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے پاکستان کے کمسن ترین پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 49واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے جبکہ راشد منہاس شہید نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

صرف 20 سال کی عمر میں راشد منہاس شہید نے وہ اعزاز پایا جس کے باعث انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا جبکہ راشد منہاس شہید 1951ء میں پیدا ہوئے اور آپ نے 20 اگست 1971ء کو شہادت پائی۔

مزید پڑھیں:  کمسن پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

Related Posts