احسن اقبال تحریکِ انصاف کے میڈیا سیل پر برہم، حکومت کو منحوس قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال تحریکِ انصاف کے میڈیا سیل پر برہم، حکومت کو منحوس قرار دے دیا
احسن اقبال تحریکِ انصاف کے میڈیا سیل پر برہم، حکومت کو منحوس قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے تحریکِ انصاف کے میڈیا سیل پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکومت کو منحوس قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کرکے سی پیک میں شامل کروایا لیکن تحریکِ انصاف کا میڈیا سیل جھوٹ بول رہا ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے بقول میں دیامر بھاشا ڈیم کا مخالف تھا، اس سے اندازہ کریں کہ یہ کس طرح جھوٹ بول بول کر مخالفین کی کردار کشی کرتے ہیں۔ اسی لیے ان کی حکومت پر نحوست چھائی ہوئی ہے۔ 

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی معیشت اور سلامتی کو کینسر کے خلیوں (سیلز) کی طرح کھانے کے بعد بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام کا قتل ہونے سے بچانے کیلئے اَب عمران خان کی حکومت سے نجات کی ویکسین ناگزیر ہوچکی ہے۔ 

Related Posts