افغان کرکٹر شفیق اللہ شفق پر بدعنوانی کے الزام پر6سال کی پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan cricketer handed six-year ban for corruption

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل : افغانستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز شفیق اللہ شفق پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے چار الزامات کے تحت 6سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

30 سالہ شفیق اللہ شفق نے 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور 24 ون ڈے انٹرنیشنل اور 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزکھیل چکے ہیں ،انہوں نے افغانستان پرئمیر لیگ میں کرپشن کے الزامات کو قبول کرلیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سینئر اینٹی کرپشن منیجر سید انور شاہ قریشی کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک سینئر قومی کھلاڑی کا بدعنوانی میں ملوث ہوناایک انتہائی سنگین جرم ہے۔

مزید پڑھیں: عمر اکمل پر3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں  ملوث کھلاڑیوں کیلئے یہ سزاء ایک مثال ہے اور انہوں نے کھلاڑیوں کو بدعنوانی سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Related Posts