ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فردوس عاشق اعوان کی تقرری کے مخالف نکلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فردوس عاشق اعوان کی تقرری کے مخالف نکلے
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فردوس عاشق اعوان کی تقرری کے مخالف نکلے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کی تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقرری عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یہ رائے دی کہ  فردوس عاشق اعوان کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کو عدالتِ عظمیٰ کے معزز جج کے خلاف نازیبا زبان کا مجرم اور توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔ فردوس عاشق اعوان پر الزام تھا کہ انہوں نے آئین کی دفعہ 204 کی خلاف ورزی کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا، وزیراعظم نے یہ عہدہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو دے دیا تھا،انہوں نے چند روز قبل اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیزکا قلمدان رہیگا، اس کے علاوہ پنجاب کے 2 وزرا سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے۔ مہر محمد اسلم اور زوار حسین کی وزارتیں بھی گزشتہ روز واپس لے لی گئیں۔ 

مزید پڑھیں: فیاض الحسن چوہان فارغ، فردوس عاشق معاون پنجاب میں تعینات

Related Posts