فیاض الحسن چوہان فارغ، فردوس عاشق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیاض الحسن چوہان فارغ، فردوس عاشق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعینات
فیاض الحسن چوہان فارغ، فردوس عاشق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی جگہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا، وزیراعظم نے یہ عہدہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو دے دیا تھا،انہوں نے چند روز قبل اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیزکا قلمدان رہیگا، اس کے علاوہ پنجاب کے 2 وزرا سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے۔ مہر محمد اسلم اور زوار حسین کی وزارتیں واپس لے لی گئیں۔ مہر محمد اسلم کے پاس کوآپریٹو کا قلمدان تھا۔

اس سے قبل 5 مارچ 2019ء کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہندوؤں کے بارے میں تضحیک آمیز بیان دینے کی پاداش میں فیاض الحسن چوہان کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کسی کے عقیدے کو برا بھلا کہنا کسی بیانیے کا حصہ نہیں ہونا چاہیے اور پاکستان کی بنیاد ہی رواداری کے اصول پر ڈالی گئی تھی۔جس میں کسی کی دل آزاری نہیں کی جاسکتی۔

Related Posts