اداکارہ ثنا نادر شاہ نے نکاح کرلیا، تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ ثنا نادر شاہ نے نکاح کرلیا
اداکارہ ثنا نادر شاہ نے نکاح کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے معروف ڈراما سیریل“منت مراد”میں نگی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ نے نکاح کرلیا۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ثنا نادر شاہ نے اپنے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں، اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywoodlooks (@lollywoodlooks)

اداکارہ کا نکاح اُن کے قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں کی موجودگی میں ہوا جبکہ ابھی تک ثنا نادر شاہ کے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی ثنا نادر شاہ کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ثنا نادر شاہ نے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں تو شوبز شخصیات اور اُن کے دوستوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی گئی۔

دوسری جانب ثنا نادر شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کا صرف نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی ہوگئی ہے۔

Related Posts