احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کردی
احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

احتساب عدالت نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور اہلِ خانہ پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز کی سماعت ہوئی جس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پراجیکٹ 2016ء میں سائن ہوا اور 81 ارب کی بچت کی۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ آج فردِ جرم عائد نہ کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، میں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی جبکہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں بے قصور ہوں اور مجھ پر لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں۔ دونوں ملزمان نے نیب کے الزامات کو مسترد کردیا۔ شہباز شریف نے کہا مجھے سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہان کو بیانات کیلئے طلب کر لیا۔ فردِ جرم احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے عائد کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ کا چشم کشا بیان 

Related Posts