چین میں کورونا وائرس سے درآمدات میں تاخیر ہو رہی ہے ،عبد الرزاق دائود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abdul Razak Dawood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق دائود نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے درآمدات میں تاخیر ہو رہی ہے ،چین سے خام مال کی درآمدات میں تاخیر سے برآمدات پر اثرات کا اندازہ نہیں ،صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

پاکستان قرض کے بحران سے صرف برآمدات بڑھا کر نکل سکتا ہے، وزارت تجارت فارما انڈسٹری کی برآمدات بڑھانے کیلئے ہر طرح کی مدد کرے گی۔

بدھ کو وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق دائود نے ادویات ساز کمپنیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فارما انڈسٹری نے گزشتہ چند سالوں میں نمایاں ترقی کی، ہمیں برآمدات بڑھانے کیلئے پالیسی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:افریقہ کی جی ڈی پی آنے والے سالوں میں 29 ٹریلین تک بڑھ جائے گی، رزاق داؤد

انہوں نے کہاکہ ہماری برآمدی مصنوعات کی تعداد بہت کم ہے،ہماری کوشش ہے کہ برآمدی مصنوعات کی تعداد کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پانچ برآمدی شعبوں کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات بڑھانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ فارما انڈسٹری کی برآمدات بڑھانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملکی فارما کمپنیاں عالمی معیار سے ہم آہنگ نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کمپنیاں افریقہ میں اپنی مصنوعات کی برآمدات بڑھائیں۔افریقہ کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اس پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈز سے رقم جاری نہ ہونا ایک اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان قرض کے بحران سے صرف برآمدات بڑھا کر نکل سکتا ہے،حکومت ٹیکسٹائل کی برآمدات کے علاوہ فارما انجینئرنگ اور آئی ٹی برآمدات بڑھانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزارت تجارت فارما انڈسٹری کی برآمدات بڑھانے کیلئے ہر طرح کی مدد کریگی۔

انہوں نے کہاکہ ٹیرف پالیسی کا اختیار مکمل طور پر وزارت تجارت کے پاس آ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے شفاف کھلی اور میرٹ پر ٹیرف پالیسی بنائی ہے، آئندہ تین سالوں میں فارما انڈسٹری کی برآمدات 30 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 3 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

عبد الرزاق دائود نے کہاکہ چین میں کوروناوائرس سے درآمدات میں تاخیر ہو رہی ہے ،چین سے خام مال کی درآمدات میں تاخیر سے برآمدات پر اثرات کا اندازہ نہیں ،صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

Related Posts