افریقہ کی جی ڈی پی آنے والے سالوں میں 29 ٹریلین تک بڑھ جائے گی، رزاق داؤد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

companies registration increasing in Pakistan: razak dawood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ افریقہ 54 ممالک پر مشتمل دوسرا بڑا بڑاعظم ہے ،جس کی جی ڈی پی آنے والے سالوں میں 29 ٹریلین تک بڑھ جائے گی۔پاکستان 30،31 جنوری 2020 میں نیروبی میں متوقع تجارتی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریگا۔

جمعرات کو وزارت خارجہ میں جاری دو روزہ افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کے دوسرے روز کے ابتدائی سیشن کا آغاز ہوا جس میں افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خارجہ و سیکرٹری تجارت شریک ہوئے ۔دوسرے روز کے پہلے سیشن کی صدارت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مشترکہ طور پر کی۔

مشیر تجارت نے کہا کہ افریقہ 54 ممالک پر مشتمل دوسرا بڑا بڑاعظم ہے ،جس کی جی ڈی پی آنے والے سالوں میں 29 ٹریلین تک بڑھ جائے گی انہوں نے کہاکہ ہمیں ہمسائیگی میں موجود ان اہم مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے تجارتی روابط کو بڑھانا ہو گا ۔

مشیر تجارت نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہمارے بنانے ہوئے ٹریکٹرز بہت سے افریقی ممالک میں ایکسپورٹ کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف آئندہ پانچ سالوں میں افریقہ کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو دوگنا کرنا ہے۔

ہمیں آزادانہ تجارت کے معاہدے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان 30،31 جنوری 2020 میں نیروبی میں متوقع تجارتی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریگا۔ انہوں نے کہاکہ میں اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وزارت خارجہ کی طرف سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وزارت خارجہ وزارت تجارت کے ساتھ ان طے کردہ اھداف کے حصول کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی ۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا افریقی ممالک میں تجارت کے فروغ کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں مشترکہ عملی اقدام کرنا ہو نگے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو اس اہم سفرا کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت مسلسل بہتری کی طرف جارہی ہے معاشی خسارہ کم ہو رہا ہے۔

گور نر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ پاکستان، صنعت کاری کے حوالے سے دنیا کی تیسری کم لاگت والی مارکیٹ ہے ،ہمیں معاشی استحکام کیلئے اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ افریقی مارکیٹ میں ہمارے لئے ایکسپورٹس کے بہترین مواقعے موجود ہیں ۔

سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے افریقی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کی نوعیت، تجارتی حجم اور تجارتی اعداد و شمار کے حوالے سے شرکاء کو مفصل بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں مشترکہ طور پر معاشی استحکام کیلئے کاوشیں کرنا ہو گی ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارے سفراء کی کاوشیں اس وقت بارآور ثابت ہونگی جب تمام اسٹیک ہولڈرز قومی جذبے کے ساتھ اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ میں سرمایہ کاری بورڈ، وزارت تجارت، اسٹیٹ بینک سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے وزارت خارجہ کے ساتھ اس اہم موضوع پر منعقدہ سفراء کانفرنس میں شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء سے نوازا ۔

Related Posts