آمنہ حسن فصیحی پی ٹی آئی ٹوئٹر ٹیم کے اہم عہدے پر فائز، تحریکِ انصاف کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمنہ حسن فصیحی پی ٹی آئی ٹوئٹر ٹیم کے اہم عہدے پر فائز، تحریکِ انصاف کی مبارکباد
آمنہ حسن فصیحی پی ٹی آئی ٹوئٹر ٹیم کے اہم عہدے پر فائز، تحریکِ انصاف کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف نے آمنہ حسن فصیحی کو پی ٹی آئی ٹوئٹر ٹیم کے اہم عہدے پر مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تحریکِ انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ کی طرف سے آمنہ حسن فصیحی کو پی ٹی آئی ٹوئٹر ٹیم کی ڈپٹی سربراہ مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی گئی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق آمنہ حسن فصیحی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی گزشتہ 5 سال سے رکن ہیں جبکہ وہ مارکیٹنگ کے شعبے میں اہم خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کراچی کی سینئر رہنما سدرہ عمران نے آمنہ حسن فصیحی کو عہدہ دئیے جانے پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ ٹوئٹر کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف کی ٹیم میں اچھے اچھے نام سامنے آئے ہیں جن میں جبران، آمنہ اور رابعہ شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نئی ٹوئٹر جنگ کیلئے تیار ہوجائیں۔ 

Related Posts