پولیس اہلکار بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

واقعے کے مطابق گوجرانوالہ شہر کے علاقے لوہیانوالہ کا رہائشی پنجاب پولیس کا اہلکار وقاص اپنے بھائی عرفان کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتے ہوئے لے جا رہا تھا کہ پکڑا گیا۔

دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹرسائیکل پر فرار ہو رہےتھے کہ اس دوران اہل علاقہ نے انہیں دیکھ کر ان کا تعاقب کیا اور جلد ہی دونوں چور بھائیوں کو پکڑ لیا اور  ڈنڈوں سے موقع پر ہی پٹائی کردی۔

تاہم اس دوران مقامی پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر اپنے چور اہلکار کی مشتعل ہجوم سے جان چھڑائی، بعد ازاں دونوں بھائیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Posts