ایسی مسجد جس کو ہر سال 50 کروڑ روپے سے زائد عطیات ملتے ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بنگلا دیش آبزرور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکا میں ایک ایسی مسجد موجود ہے جس کو نمازیوں کی طرف سے سال بھر حیران کن طور پر 50 کروڑ روپے سے زائد کا عطیہ وصول ہوتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑے ہال میں دو رویہ ایک لمبی لائن میں بیٹھ کر لوگ بڑے پیمانے پر موجود کرنسی نوٹ گننے میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے کشور گنج کی ایک مسجد، جس کا نام پگلا مسجد ہے، کی ہے۔

ان کے مطابق سال 2023 کے دوران پگلا مسجد کے 8 گلوں سے مجموعی طور پر 55 کروڑ 33 لاکھ 29 ہزار 601 روپے پاکستانی نکالے گئے۔ ان گلوں کو سال میں 3 مرتبہ جمع ہونے والے عطیات کو سنبھالنے کیلئے خالی کیا جاتا ہے۔
بنگلا دیشی اخبار کے مطابق آخری بار اس مسجد کے 8 گلوں کو 9 دسمبر 2023 کو کشور نگر کے ڈپٹی کمشنر ابو الکلام آزاد، پگلا مسجد کمیٹی کے صدر محمد راسل شیخ اور کشور گنج پولیس کے سپرنڈنٹ کی موجودی میں کھولا گیا۔ اس موقع پر پیسوں کی کل 23 بوریاں بھری گئیں جس سے 15 گھنٹوں کی محنت کے بعد چار ماہ کا عطیہ 15 کروڑ 99 لاکھ 69 ہزار 173 روپے وصول ہوا۔ جبکہ ان گلوں سے برآمد ہونے والے زیورات جن میں سونا چاندی اور ہیرے شامل ہوتے ہیں کی مالیت الگ تھی۔
اس سے پہلے یہ گلے 6 مئی 2023 اور اس سے قبل 7 جنوری کو کھولے گئے تھے۔ ان سب مواقع پر گلوں سے بر آمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی اور زیورات کا علیحدہ سے حساب رکھا جاتا ہے۔
اتنے پیسوں کا مسجد انتظامیہ کیا کرتی ہے؟
انتظامیہ کے مطابق ان پیسوں سے مسجد کی ضروریات اور اسٹاف کے اخراجات کاٹ کر بچ رہنے والے پیسوں سے دیگر مساجد اور مدارس کی معاونت کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس مسجد کی آمدن یتیم خانوں کو بھی جاتی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اب اس مسجد کا نقشہ تبدیل کر کے ایک بین الاقوامی معیار کے کمپلیکس کی شکل دی جا رہی ہے اور اس نئے منصوبے کا تخمینہ 2 ارب 90 کروڑ 84 لاکھ 65 ہزار روپے لگایا جا رہا ہے۔

Related Posts