مظفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل رہے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹر تھے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
کوٹلی ایل اے9،پولنگ اسٹیشن نمبر72غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے جاویداقبال158ووٹ لیکرآگے،مسلم کانفرنس کے سردارنعیم77ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر، پی ٹی آئی کے آصف حنیف16ووٹ کیساتھ تیسرے نمبرپررہے۔
پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے تھے۔