آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری
آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل رہے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹر تھے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

کوٹلی ایل اے9،پولنگ اسٹیشن نمبر72غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے جاویداقبال158ووٹ لیکرآگے،مسلم کانفرنس کے سردارنعیم77ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر، پی ٹی آئی کے آصف حنیف16ووٹ کیساتھ تیسرے نمبرپررہے۔

پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے تھے۔

آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولنگ کے دوران سیاسی کارکنوں میں تصادم کے واقعات بھی پیش آئے، کوٹلی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاوہ مظفر آباد، ہٹیاں بالا اور باغ سمیت گوجرانوالہ، کراچی اور پشاور میں بھی سیاسی گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے تمام انتظامات سے مطمئن ہیں، اس بار آر ٹی ایس نہیں بیٹھے گا، کوئی کسی کے ماتحت نہیں ہوتا، سب قانون کے تابع ہیں، امن وامان قائم کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر کے انتخابات پر خون کا رنگ چڑھنے لگا، سیاسی کارکنوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق

اُنہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی متعدد خلاف ورزیاں ہوئی ہیں،سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے بھی متعدد شکایات کی ہیں، ان خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔

انتخابات کے دوران ہونے والے ناخوشگوار واقعات ہمیشہ ہوتے ہیں، لیکن کوٹلی کا واقعہ افسوسناک ہے، اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

Related Posts