اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی کے معاملے میں کسی وفاقی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضح ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں،کابینہ کے رکن، افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا، یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضع ہے تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے،الزامات لگیں گےتو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔ یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 18, 2021
انہوں نے رنگ روڈ راولپنڈی اسکینڈل سے متعلق کہا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے، مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے گا، تاہم ابھی تک اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
کمشنر نے ابتدائ تحقیقات میں ان اطلاعات کی تصدیق کی ان کی ابتدائ رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے، ابھی تک اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئ ثبوت نہیں ملا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 18, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں میڈیا کے گلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے، حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہیے، طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں۔
رنگ روڈ معاملے میں وزیر اعظم کو بتایا گیا ہاؤسنگ سوسایٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے رنگ روڈ کو 23 کلومیٹر تک بڑھایا گیا اس فیصلے سے حکومت کو 20 ارب روپے اضافی زمین کی خریداری کی مد میں دینے پڑے، وزیر اعلیٰ کو کہا گیا تحقیقات کریں، کمشنر راولپنڈی کو کہا گیا کہ معاملے کو دیکھیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 18, 2021
یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا