رنگ روڈ راولپنڈی کرپشن کیس میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنگ روڈ راولپنڈی کرپشن کیس میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، فواد چوہدری
رنگ روڈ راولپنڈی کرپشن کیس میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی کے معاملے میں کسی وفاقی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضح ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں،کابینہ کے رکن، افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا، یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔

انہوں نے رنگ روڈ راولپنڈی اسکینڈل سے متعلق کہا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے، مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے گا، تاہم ابھی تک اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں میڈیا کے گلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے، حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہیے، طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی اور گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا

Related Posts