کراچی: ہائرپاکستان کے سی او سی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے ایم جی موٹرز اسمبلی پلانٹ کی تعمیر پاکستانی اور چینی ماہرین کی نگرانی میں جاری ہے اور جلد ہی پروڈکشن شروع ہوگی۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستانی اور چینی ماہرین کی زیر نگرانی پاکستان میں پہلے ایم جی موٹرزاسمبلی پلانٹ کی تعمیر جاری ہے۔ اور جلد ہی ایم جی موٹرز کی پروڈکشن شروع ہوجائے گی۔یہ اقدام صرف ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ پورے آٹو موٹیو انڈسٹری کے لئے پاکستان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس سے قبل جاوید آفریدی نے MG HS اور اس کے الیکٹرک ویرینٹZS EV کی لانچ کی جانب اشارہ دیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے دونوں SUVs کا پاکستان کی ٹاپ گاڑیوں کے ساتھ comparison کیا ہے۔ جاوید آفریدی MG موٹرز کی ان گاڑیاں کا بنیادی طور پر رفتار اور سیفٹی پہلوؤں سے تقابل کیا ہے۔
Construction of the first MG Motors Assembly plant is in progress under the supervision of both Pakistani & Chinese experts. Soon Production will start InshaAllah. A great step forward, not only for us, but for the whole Automotive Industry in Pakistan. pic.twitter.com/V7duMSRZB4
— Javed Afridi (@JAfridi10) May 15, 2021