پہلے ایم جی موٹرز اسمبلی پلانٹ سے جلد پروڈکشن شروع ہوگی، جاوید آفریدی کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ہائرپاکستان کے سی او سی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے ایم جی موٹرز اسمبلی پلانٹ کی تعمیر پاکستانی اور چینی ماہرین کی نگرانی میں جاری ہے اور جلد ہی پروڈکشن شروع ہوگی۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستانی اور چینی ماہرین کی زیر نگرانی پاکستان میں پہلے ایم جی موٹرزاسمبلی پلانٹ کی تعمیر جاری ہے۔ اور جلد ہی ایم جی موٹرز کی پروڈکشن شروع ہوجائے گی۔یہ اقدام صرف ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ پورے آٹو موٹیو انڈسٹری کے لئے پاکستان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس سے قبل جاوید آفریدی نے MG HS اور اس کے الیکٹرک ویرینٹZS EV کی لانچ کی جانب اشارہ دیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے دونوں SUVs کا پاکستان کی ٹاپ گاڑیوں کے ساتھ comparison کیا ہے۔ جاوید آفریدی MG موٹرز کی ان گاڑیاں کا بنیادی طور پر رفتار اور سیفٹی پہلوؤں سے تقابل کیا ہے۔

HS ایک 1.5L GDI ٹربو-چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 1,500 سے 4,000RPM پر زیادہ سے زیادہ 250NM کے ساتھ 160hp پیدا کرتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یہ کار چار ویرینٹس میں آتی ہے اور 6-اسپیڈ مینوئل اور 7-اسپیڈ آٹو ٹرانسمیشنز سے لیس ہے۔

اس کے علاوہ ZS EV ایک 44.5kwh بیٹری کے ساتھ آتی ہے جو آٹو CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 350NM ٹارک اور 141hp پیدا کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق VS ایک مرتبہ چارج ہونے پر 262 کلومیٹرز تک چل سکتی ہے۔

ابھی تک ان گاڑیوں کی قیمت کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ برطانیہ میں MG HS تقریباً 20,995 پاؤنڈز سے 23,495 پاؤنڈز (45 لاکھ سے 50 لاکھ پاکستانی روپے) کی پڑتی ہے۔

اس کے علاوہ ZS EV کی رینج 25,495 سے 27,995 برطانوی پاؤنڈز (54 لاکھ سے 60 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ اگر MG موٹرز یہ کاریں ان قیمتوں پر پیش کرتا ہے تو یہ کِیا اسپورٹیج، ہیونڈائی ٹکسن، ہونڈا ویزل اور کرولا کراس کو سخت ٹکردیں گی۔

Related Posts