وزیر اعظم عمران خان کے خلوص پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ شیخ رشید احمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کے خلوص پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ شیخ رشید احمد
وزیر اعظم عمران خان کے خلوص پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ شیخ رشید احمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلوص و دیانت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، تاہم ووٹرز کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت قائم رہے گی، ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن لوگ افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں۔

خطاب کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اگلے ماہ راولپنڈی کی لال حویلی کے قریب جلسہ کریں گے  جبکہ حکومت سے غلطیاں بھی ہوئیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمسایہ ملک چین راولپنڈی میں ریلوے یونیورسٹی بنانے میں تعاون کر رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان سے آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری لے چکا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی کو وہ پہلا شہر بنائیں گے جہاں 4 یونیورسٹیاں کام کریں گی۔ میں وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر قسم بھی اٹھا سکتا ہوں۔ مہنگائی کا جن جلد بوتل میں بند کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے۔ ملک کا وہ شہر عظیم ہے جہاں غریب کی بیٹی سی ایس ایس کرسکے۔ ماضی کے چور حالیہ مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر ریلوے شیخ رشید نے  کہا کہ میری زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے جو ہر صورت مکمل ہوگا جس کے بعد استعفیٰ دے دوں گا۔

لاہور  میں گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، چین پاکستان سے محبت کرنے والا ملک ہے، چین ہمارا ہے اور ہم چین کے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد مستعفی ہوجاؤں گا۔ شیخ رشید 

Related Posts